تحریر ؛۔ خورشید علی
محمد حمادعزیز کی عمر گیارہ سال کے قریب ہے ، وہ خوبصورت اواز میں اذان دیتے ہیں، ان کی اذان سن کر لوگوں پر وجد طاری ہوتا ہے۔ محمد حماد عزیز کو اللہ پاک نے خوبصورت اواز سے نوازا ہے۔ نو سال کے عمر میں انہوں نے آزان کے ملکی مقابلوں میں حصہ لیا ۔اور پہلی پوزیشن اپنی نام کرلی ۔
ملک میں ہر سال ازان اور قرات کے ملکی مقابلوں کا انعقاد ہوتا ہے جس میں ملک بھر سے خوبصورت اوازوں کے مالک بچے حصہ لیتے ہیں، اس سال بھی ازان کے مقابلے میں ملک بھر سے 2 ہزار2سو بچوں نے حصہ لیا ، محمد حماد عزیز بھی ان بچوں میں شامل تھا۔
یہ مقابلہ ہر سال دس سال سے کم عمر بچوں کے درمیا ہوتا ہے ، اس سال اس مقابلے میں نو سالہ محمد حماد عزیز کی اواز میں اذان سامعین کو اس حد تک پسند ایا کہ انہوں نے اس بچے کو پہلی پوزیشن ہی دے ڈالی ، محمد حماد عزیز کہتے ہیں کہ میرے ساتھ اساتذہ اور والدین نے بھر پورمحنت کی ۔ یہی وجہ ہے کہ پورے پاکستان میں ازان کے مقابلوں میں میری پہلی پوزیشن ائی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگر میرے ساتھ مدد کریں تو انشائ اللہ میں پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرونگا ۔
ملکی سطح پر ازان کا مقابلہ جتینے والے بچے کے والد عزیز احمد کا کہنا ہے کہ اساتذہ کرام نے حماد عزیز کیساتھ بہت محنت کی تھی ۔ پہلی پوزیشن انے پر میں سب سے پہلی ان اساتذہ کرام کو مبارک باد دینا چاہوں گا ۔انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے نے روزانہ اس پر بہت محنت کی ہے، اس وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اس بچے کو کامیابی دلائی ۔ عزیز احمد نے بھی حکومت پاکستان سے اس بچے کی مدد کی اپیل کی ہے تاکہ یہ بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کا نام روش کریں ۔
سوات میں حماد عزیز کے طرح دیگر بچوں نے بھی نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ انٹرنیشنل سطح پر قرات کے مقابلے جیتے ہیں، حماد عزیز بھی ان بچوں کی طرح ہے جس نے نہ صرف سوات کا بلکہ پورے پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔ حکومت اگر حماد عزیز کی سرپرستی اپنے سر لے لیں تو وہ دن دور نہیں جب وہ ازان کے انٹرنیشنل مقابلوں میں اول پوزیشن لیکر اپنے ملک کا نام روشن کریگا۔
1,392 total views, 2 views today