کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ملاکنڈ ریجن نے خفیہ اطلاع پرکاروائی کی ہے ۔ کارروائی کے دوران مبینہ طور پر تحریک طالبان پاکستان کا اہم مطلوب دہشت گرد احسان اللہ عرف طلحہٰ گرفتارکرلیا گیا , مذکورہ دھشتگرد کے قبضہ سے اسلحہ، ایمونیشن اور ہینڈ گرنیڈ برآمدکرلئے گئے ہیں ۔

سی ٹی ڈی کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے مذکورہ دہشتگرد کے سر کی قیمت بیس لاکھ روپے (2000000) مقرر کی گئی تھی۔
محکمہ انسداد دہشتگردی ملاکنڈ ریجن نے بدوران انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرکے مبینہ مجرم اشتہاری احسان اللہ عرف طلحہٰ ولد خشاکے ساکن چینہ ڈگر ضلع بونیر کو گرفتار کرلیا ۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کے قبضہ سے اسلحہ ایمونیشن , ہینڈ گرینڈ، پستول 30 بور برآمد ہوا۔ گرفتار دہشگرد مختلف قسم کے دہشتگردی مقدمات میں مطلوب تھا جس کے سر پر انعامی رقم بیس لاکھ روپے مقررہے۔

سی ٹی ڈی۔زرائع کے مطابق ملزم نے سال 2009 میں ضلع بونیر کے مرکزی شہرسواڑی میں دھماکے کئے تھے ان دھماکوں کی وجہ سے چوک بازار سواڑئی اور ڈھیرئی پل ضلع بونیر مکمل تباہ ہوئے تھے۔
سی ٹی ڈی زرائع کے مطابق گرفتار شدہ دہشت گرد کے خلاف انسدادی دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرکے ماہر تفتیشی ٹیم مقرر کی ہے۔ملزم سے انٹاروگیشن جاری ہے جس میں مذید اہم انکشافات متوقع ہیں۔
اس سے قبل بھی سی ٹی ڈی نے مالاکنڈڈویژن کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرکے متعددمبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ جنہوں نے سال 2007 سے لیکر2009 تک دہشتگردی اور بم حملوں میں ملوث رہے۔

1,066 total views, no views today



