مینگورہ ،ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن آزاد خان نے کہا کہ جرائم کے خاتمے اور پر امن معاشرے کے قیام کیلئے پولیس کے ساتھ عوام کا تعاون ضروری ہے محکمہ پولیس میں جزا و سزا کا عمل جاری رہے گا ، اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جبکہ غفلت برتنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی، پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہو چکا ہے ایک کروڑ سے زائد رقم کی ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری پولیس کی اہم کامیابی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانجو پولیس سٹیشن میں چند ماہ پہلے ایک کروڑ پچاس لاکھ رو پے کی ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری
اور رقم کی برآمدگی پر پولیس کے اعزاز میں عوام کی جانب سے تعریفی اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب سے ڈی پی او سوات سلیم مروت ، عمائدین کی جانب سے سعید خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ ڈی ایس پی حسین باچا کی نگرانی میں کانجو پولیس نے جدید خطوط پر تفتیش کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ لوٹی ہوئی رقم او اسلحہ بھی بر آمد کرلیا ، آرپی او آزاد خان نے کہا کہ ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری میں اہم کردار اداکرنے والے پولیس اہلکاروں کی مکمل حوصلہ افزائی کرینگے ، انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں میرٹ کے ذریعے اہلکاروں کی اپ گریڈیشن ہوگی ، انہوں نے کہا کہ جب تک پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہوتو پولیس کو جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گرد کبھی شکست نہیں دے سکتے ، تقریب کے دوران ڈکیتی کا شکار ہونے والے اشرف خان کی جانب تفتیشی ٹیم کے نگران ڈی ایس پی حسین باچا کو گولڈ میڈل جبکہ دیگر اہلکاروں کو شیلڈ اور انعامات دیئے گئے ۔
423 total views, no views today


