ڈیجیٹل رپورٹ: وقار احمد سواتی
حسن کی وادی سوات خوب صورت اور دلکش مناظر سے بھرپور ہے، جہاں بھی نظر جاتی ہے ہر نظارہ دل کو چھو لینے والا ہی ملتا ہے،سوات کی مشہور وادی گبین جبہ قدرتی حسن سے مالا مال ہے،۔ خوبصورت اور ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہونے سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں پہاڑوں کے دامن میں خیمے لگا کرچٹ پٹے کھانوں کے ساتھ ساتھ خوب گپ شپ بھی کی جاتی ہے۔ گھنے جنگلات اور ٹھنڈے پانی کے چشمے یہاں کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں

گبین جبہ سطح سمندر سے 8ہزار471فٹ بلندی پر واقع ہے اور سیاحت کی عالمی دن پر گبین جبہ کو بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لیا تھا،گبین جبہ کا ہر نظارہ دل کو چھو لینے والا ملتا ہے
سرسبز میدانوں میں موجود مویشی جانور نظاروں میں مزید رنگ بھر دیتے ہیں۔

سیاحوں کی رہائش کے لئے خصوصی کیمپنگ پوڈز بنائے گئے ہیں
حسین کیمپنگ سیاحوں کے لئے پوڈز محفوظ اور آرام دہ رہائش ہے
قدرتی حسن سے مالامال گبین جبہ سیاحوں کی بڑی تعداد اپنی طرف راغب کرتے ہیں۔
jo
1,632 total views, no views today



