کانجو، مینگورہ شہر کے قریبی علاقہ کانجو میں سڑک کنارے پائپ لائن ٹھوٹ پوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے پانی ضائع ہونے لگا ہے، کانجو چوک کے قریب ہی پولیس ہاسٹل کے سامنے سے مین پائپ لائن سڑک کے قریب سے گزرتی ہے، یہ پائپ لائن کافی عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، اور کافی زیادہ مقدار میں روزانہ اس سے پانی ضائع ہو رہا ہے، جس سڑک پر اکر سڑک کو خراب کرر ہا ہے جبکہ اس کی وجہ عوام کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کبل سوات کو کئی مرتبہ اس پائپ لائن کے حوالے سے شکایات پہنچائی گئی ہیں لیکن ابھی تک اس پر کوئی عمل درآمد نہی کیا جا سکا ہے، مقامی لوگوں نے پی ٹی ائی کی صوبائی حکومت کے وزراء اور ممبران اسمبلی سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ پائپ لائن ٹھیک کرکے پانی بچائی اور عوام کو اس مشکل سے نجات دلائیں۔
1,064 total views, no views today


