سوات(سوات نیوز)سوات تعلیمی بورڈ کیخلاف احتجاجی مظاہرے تھم نہ سکیں، تین اضلاع پر مشتمل سوات تعلیمی بورڈ کیخلاف مختلف سرکاری کالجوں اور سکولوں کا بڑا احتجاجی مظاہرہ اج بدھ کے روز سیدو شریف سڑک پر ہوا، جس میں ضلع شانگلہ ، سوات اور بونیر کے طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ طلبا کی قیادت مختلف طلبا تنظیموں نے کی ، طلبا نے سیدو شریف سڑک کو صبح دس بجے بند کردیا اور بارہ بجے تک سڑک ٹریفک کیلئے بند رہا ، طلبا کے ساتھ اے سی تحصیل بابوزئی نے مزاکرات کیلئے اور طلبا کیساتھ سوات تعلیمی بورڈ گئے جہاں پر کچھ طلبا کے پیپلز چیک کئے گئے جس میں بڑی غلطیوں کی نشاندہی کی گئی جس پر اے سی بابوزئی سخت غصہ ہوئے ۔ اے سی بابوزئی اور طلبا کے درمیان اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ری چیکنگ کے بعد جن طلبا کے نمبر زیادہ ہوئے ان کو پیسے واپس کئے جائیں گے جبکہ طلبائ کو کالجوں میں داخلے انٹری ٹیسٹ کے مارکس کے بنیاد پر دیئے جائیں گے ،مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد طلبا پرامن طور پر مشتر ہوئے.
1,016 total views, no views today



