ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیاز نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ آصف بہادر کے ہمراہ تھانہ سٹی میں مانسہرہ پولیس کے مختلف تھانہ جات اوراینٹی کار لفٹنگ سیل کی مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کیئے گئے آٹھ رکنی کار لفٹر گروہ اوران سے کروڑوں روپے مالیت کی برآمد شدہ گاڑیوں کے بارے میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس میں ضلع مانسہرہ کے تمام پرنٹ، الیکڑانک اور سوشل میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی انکے علاوہ برآمد ہونیوالی گاڑیوں کے مالکان نے بھی شرکت کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی پولیس آفیسر مانسہرہ آصف بہادر کی قیادت میں مانسہرہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ سہ ماہی کے دوران کا ر لفٹنگ کے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان جنہوں نے ضلع مانسہرہ کے مختلف تھانوں کی حدود سے کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی گاڑیاں چوری کر کے نہ صرف ان گاڑیوں کے مالکان کو ان کی جمع پونجی سے محروم کیا بلکہ امن پسند شہریوں کو عدم تحفظ کے خوف میں مبتلا کیا۔ ایسی صورت حال میں مانسہرہ پولیس نے اپنی ذمہ داریوں کا بطریق احسن سر انجام دیتے ہوئے دن رات کی انتھک محنت کر کے اپنے جملہ ذرائع بروئے کار لا کر اپنی فنی اور تکنیکی مہارت کے بل بوتے پر قلیل عرصہ میں کار چوری کے بڑے گینگز کے علاوہ چھوٹے گینگزاور کار لفٹر ٹریس کر کے نہ صرف ان کو گرفتا ر کیا بلکہ ان کی نشاندہی و قبضہ سے ضلع مانسہرہ،ضلع بٹگرام اور ریاست آزاد جموں وکشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد سے چوری کی گئی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں جن میں کیری ڈبے، مہران موٹر کار،شاہ زور اور XLI گاڑیاں شامل ہیں برآمد کیں۔

اس کاروائی میں ضلع مانسہرہ میں تعینات اینٹی کارلفٹنگ سیل کے انچارج ASIجان نثار کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، میں ڈی پی او مانسہرہ اور انکی تمام ٹیم کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں انشاء اللہ ہزارہ پولیس آئندہ بھی اسطرح جرائم پیشہ افراد کیخلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی، انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش کے عمل میں کچھ پہلو اور کچھ اہم معلومات ہوتی ہے جو پولیس کو چھپانا ضروری ہوتی ہیں کیونکہ وہ اگر بتا دی جائیں تو جرائم پیشہ افراد ان چیزوں کو فائدہ اٹھا کر ہوشیار ہوجاتے ہیں اس لیے پولیس اہم معلومات میڈیا اور لوگوں سے پوشیدہ رکھتی ہے۔ گرفتار شدہ گروہ میں امان اللہ ولد مہناج قوم سواتی سکنہ پشوڑہ بٹگرام حال چنار روڈ مانسہرہ ،اورنگزیب ولد محمد ذرین قوم سواتی سکنہ پٹن کوہستان حال فارم سٹاپ اچھڑیاں،کامران ولد ملک امان قوم شنواری سکنہ توت کئی تحصیل تنگی ضلع چارسدہ،خالد اقبال ولد مجتبی قوم کوہستانی سکنہ دوبیر کوہستان حال ڈاڈر بسالہ شنکیاری،سیف الرحمان ولد سید وزیر قوم اعوان سکنہ پٹن کوہستان حال کرکالہ مانسہرہ،محمد طیب عرف فرشتہ ولد عبدالقیوم سکنہ فوارا چوک راولپنڈی،شاہ فیصل ولد شمروز خان سکنہ بابو گڑھی کبا بیان روڈ پشاور اوراختر علی ولد گل فقیر قوم مہمند سکنہ روال کور مہمند اجنسی شامل ہیں اور انکے قبضہ سے مختلف مقدمات میں چوری ہونیوالی 23 گاڑیاں برآمد کی گئی،

ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز نے برآمدہ شدہ گاڑیاں جن کے قانونی تقاضے پورے ہوچکے تھے انکی چابیاں مالکان کے حوالے کی جنہوں نے ڈی آئی جی ہزارہ،ڈی پی او مانسہرہ اور مانسہرہ پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی کہ وہ انہوں نے انکی چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرکے اتنے اچھے انداز سے دوبارہ انکے حوالے کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ضلع ایبٹ آباد، ضلع مانسہرہ اور ضلع بٹگرام کیلئے تقریبا پانچ ہزار سے زائد پولیس افسران و جوانوں کی نئی بھرتی کی منظوری ہوچکی ہے جس پر جلد از جلد بھرتی کا عمل شروع کیا جائے گاہزارہ کے نوجوانوں کو روزگار کے بہترین مواقع میسر ہوگے۔ نئے تھانہ جات اور پولیس چوکیات کی منظوری کیلئے بھی اعلی افسران اور صوبائی حکومت کو سفارشات ارسال کی جاچکی ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ڈی ایس پی ٹریفک مانسہرہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ زائد کرایہ لینے والے ڈرائیوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کریں تاکہ روزمرہ کی بنیاد پر سفر کرنیوالے مسافروں کو آسانی ہو۔ این ایچ اے کے تعاون سے جلد ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں اوورلوڈ گاڑیوں کیلئے وزن کانٹا سنٹر قائم کیئے جائے گے جس سے وہ ٹول ٹیکس سے نہیں بچ سکے گے اور وہ ٹول ٹیکس ادا کرکے موٹر وے پر سفر کرنے کیساتھ ساتھ اوور لوڈنگ سے پرہیز کریں گے جس سے حادثات میں کمی ہونکے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی میں بھی بہتری آئی گی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ میڈیا والوں کو ایک دفعہ پھر میں یہ پیغام دینا چاہتا ہو کہ وہ پرنٹ الیکڑانک اور سوشل میڈیا پر پولیس شہداء کو بھی شہید کے لقب سے لکھے اور پکارے۔ میڈیا کا کردارا بھی بہت اہم ہے جو ہماری غلطیوں اور کمزوریوں کی نشاندہی کرتے ہیں جس پر ہم بہتری لاتے ہوئے ان غلطیوں اور کمزوریوں کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں مانسہرہ میڈیا نمائندگان کا بہت اہم کردار رہا ہے جس پر میں تمام میڈیا نمائندگان کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

808 total views, no views today



