سوات(سوات نیوز) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری اور صوبائی حکومت کے جاری کردہ احکامات کے مطابق”منشیات سے پاک خیبر پختونخوا“ کے تحت سوات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، جاری کریک ڈاؤن کے دوران متعدد منشیات فروشوں /سمگلروں کو گرفتار کرلیا، گرفتار منشیات فروشوں /سمگلروں کے قبضے سے مجموعی طور پر6978گرام چرس،4عدد پستول،ایک عدد ریفیٹر، 2عدد بندوق،113عدد کارتوس برآمدکرلی۔ گرفتار منشیات فروشوں /سمگلروں میں عمر محمد ولد ارباب سکنہ کوٹکے الپوری ضلع شانگلہ، گل زادہ ولد محمد جان سکنہ سوریزی بالا پشاور حال شاہ گانوڈھیری، نور رحمن عرف ٹینشن ولد محمد ساکن محلہ گل آبادبریکوٹ، اجمل ولد محمد پرویز سکنہ ناواگئی بریکوٹ، سالار ولد نثار سکنہ سمبٹ، نعمان ولد سرفراز سکنہ پیر کلے مٹہ، زاکر اللہ ولد صنوبر ساکن سالنڈہ منگلور، گل رحمن ولد منڈا خان سکنہ ملاکنڈ ایجنسی، مطیع اللہ ولد افضل خان سکنہ کمالے، محمد سلیمان ولد شیر زمان سکنہ اوڈیگرام، شوکت علی ولد زیب محمد سکنہ اوڈیگرام، ابوبکر ولد محمد زرین سکنہ شاہدرہ مینگورہ، حبیب اللہ ولد عبد الحبیب ساکن بنڑ مینگورہ، رفیق اللہ ولد صالح جان سکنہ چپریال شامل ہیں۔ گرفتار منشیات فروشوں /سمگلروں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔جبکہ حبیب اللہ ولد محی الدین جو کہ چوری کے مقدمہ میں تھانہ مٹہ کو مطلوب تھا حسب ضابطہ گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ 70ہزار روپے برآمد کر لی۔
اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر ملک ظہور ولد ملک زادہ سکنہ برکلے خوازہ خیلہ، محمد یونس ولد فضل کریم سکنہ طاہر آباد بنڑ، فضل مولا ولد محمد کمال ساکن برکلے مدین، احسان اللہ ولد طاہر اللہ سکنہ ملکانان مینگورہ، امتیاز خان ولد شمشیر علی سکنہ اُوڈیگرام، شوکت حیات ولد محمد حنیفہ سکنہ کوٹلی کبل، رفیق اللہ ولد صالح جان، کے خلاف غیر قانونی اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔
ترجمان سوات پولیس
686 total views, no views today



