سوات(سوات نیوز)سوات جیل میں اس وقت 660افراد سزائیں کھاٹ رہے ہیں ان میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہے جیل انتظامیہ کی کوشش ہے کہ قانون کے مطابق تمام قیدیوں کے حقوق کا خیال رکھا جائے اس ضمن میں سوات جیل میں قیدی کاخیال رکھنا،طبی سہولیات فراہم کرنا،اصلاح کرنا اور دیگر تمام ضروریات کا خیال رکھنا شامل ہے اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ ایوب باچا اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سید رحیم شاہ نے اخباری نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سوات جیل میں قیدیوں کو نہ صرف ہنر سکھایا جاتا ہے بلکہ معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے ان کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے کیلئے تربیت دی جارہی ہے جبکہ عنقریب ہی سوات جیل میں نشے کے عادی افراد کے علاج معالجے کا سنٹر بھی قائم کیا جارہا ہے جہاں پر نشے کے لعنت میں مبتلاء افراد کا مفت علاج کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ سوات جیل میں قید افراد کے کھانے پینے کا بہترین انتظام موجود ہے جبکہ ہفتے میں ایک بار جیل سپرنٹنڈنٹ قیدیوں کے شکایات سنتے ہیں اور موقع پر ہی شکایات کے ازالے کیلئے احکامات جاری کئے جاتے ہیں ۔
766 total views, no views today



