سوات(سوات نیوز)سوات میں اساتذہ ہ کا عالمی دن جوش و خروش سے منایا گیا، نمایاں کارکردگی پر اساتذہ میں شلیڈ اور سرٹیفیکیٹس تقسیم ، علاقہ عوام اور والدین کا اسا تذہ کو خراج تحسین ، ہال سلام اساتذہ کے نعروں سے گونجتا رہا تفصیلات کے مطابق پوری دنیا کی طرح اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے عالمی اساتذہ کا دن منایا گیا جس میں سوات میں ودودیہ اسکول میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے معدنیات کے چیر مین ایم پی اے عزیز اللہ خان گران ، یونی آف سوات کے رجسٹرار محبوب الرحمن ، ال ٹیچر ایسوسیشن کے صدر ہمایون محبوب ، سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسیشن کے صدر شہزاد عالم ، اے ڈی او افتخار خان ، علی رحمان خان سمیت بڑی تعداد میں اساتذہ کرام نے شرکت کی اس موقع ایم پی اے عزیز اللہ خان گران اور دیگر نے اساتذہ کرام میں نمایاں کارکردگی پر شلیڈ اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہویے مقررین نے کہا کہ اساتذہ کا مقام سب سے بڑا ہے اور آج ہم جو کچھ ہے وہ اساتذہ کرام کی وجہ سے ہیں اور ایک اصلاحی معاشرے میں اساتذہ کرام کا کردار بہت اہم ہے عزیز اللہ گران نے کہا کہ موجودہ حکومت اساتذہ کرام کے مسائل کے حل اور تعلیم کے فروغ کیلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ معاشرے میں اساتذہ کو انکا مقام مل جایئگا اس موقع پر اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کیا گیا
518 total views, no views today



