سول ڈیفنس اپر سوات کے گروپ وارڈن عمر محمّد صاحب نے مدین میں سول ڈیفنس کرکٹ کلب کا انعقاد کیا جس کا مقصد “منشیات سے پاک معاشرہ” ہیں۔ اس کھیل میں سول ڈیفنس کے درجنوں جوانوں نے حصہ لے کر بہترین کھیل پیش کیا۔
تقریب کے مہمانی خصوصی چیف وارڈن تنظیم شہری دفاع سوات جناب انجیر عمر فاروق صاحب تھے۔ اس کے علاوہ سابقہ MPA سید جعفر شاہ صاحب، تحصیل ناظمین، علاقے کے سیاسی و سماجی شخصیات، خیبر نیوز کے نمائندے، تنظیم شہری دفاع کے سینئر وارڈنز اور دیگر معززین کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔
اس پروگرام میں گروپ وارڈن عمر محمّد کے خصوصی دعوت پر سابقہ سول ڈیفنس افسر سوات جناب محمّد الیاس صاحب نے بھی شرکت کی۔ CDO صاحب نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کھیل کے وقفے میں کلاڑیوں کو فرسٹ ایڈ کی مختصر سی تربیت بھی دی۔جس پر تمام کلاڑیوں نے دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تربیت ہمارے لئے کسی بھی حادثے میں فائدہ من ثابت ہوسکتا ہے۔
مقررین نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے گروپ وارڈن عمر محمّد کے اس اقدام کو انے والے نسلوں کیلئے منشیات جیسے ناسور کو معاشرے سے ختم ہونے کا ایک بہترین اقدام قرار دیا۔
کھیل کے آخر میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کی گئی۔
638 total views, 2 views today