سوات (سوات نیوز)جشن عید میلاد النبی صلی علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے آئی جی جیل خانے جات کے پی کے خالد عباس خان کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ جیل سوات میں با وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر مقررین نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہمارے لئے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل سوات میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سوات جیل کے سپرنٹنڈنٹ ایوب باچا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سید رحیم شاہ اور، علمائے کرام اور دیگر معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی مقررین نے رسول اکرم (ص) کی زندگی پر روشنی ڈالی ہوے کہا کہ رسول اکرم (ص) ہمارے لئے ایک مکمل نمونہ ہے رسول اکرم (ص) ہمارے لئے استاد، شاگرد، باپ، بیٹا، دوست، تاجر، سپہ سالار، جج، ہمسایہ حتیٰ کہ ہر حیثیت سے ایک راہنما بناکر بھیجے گئے ہیں۔ان کی تعلیمات دنیا و آخرت دونوں کیلئے کامیابی کا منبع ہیں۔جب تک مسلمان ان کی تعلیمات پر عمل پیرا رہا وہ دنیا کی حکمرانی کرتارہا لیکن جب مسلمان نے اپنے آقا (ص)کی تعلیمات کو بھلا بیٹھا تو زوال اس کا مقدر بنی ان کی حیات پاک نے ہمارے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ان کی تعلیمات دنیا پر حکمرانی کیلئے ایک مکمل منصوبہ عمل ہمارے پاس موجود ہے لیکن آج کے مسلمان نے اس عظیم خزانہ کو چھوڑ کر طاغوت کی گود میں پناہ لے رکھی ہے۔ آج مسلمان اللہ اور اس کے رسول(ص) کے احکام و تعلیمات کو چھوڑ کر کامیابی کی ناکام کوشش میں مصروف ہے رسول اکرم (ص) کی حیات مبارکہ پر روشنی ڈالی اور دور حاضر میں اسکی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہاکہ رسول اکرم (ص) صرف مسلمانوں کیلئے نہیں بلکہ تمام عالمین کیلئے رحمت بناکر بھیجے گئے ہیں عرب کے فتنہ گر، انسانیت سوز اور جاہلیت کے طوفان بلاخیز معاشرے میں تن تنہا ایک شجر سایہ دار کی صورت میں تمام انسانوں بلکہ تمام مخلوقات کیلئے رحمت بن کر آئے۔ انہوں نے لوگوں کی گالیاں برداشت کیں، ان کے پتھر برداشت کئے، ان کے ہاتھوں زخم کھائے، جلاوطن ہوئے، شعب ابی طالب میں تین سال ناقابل برداشت تکالیف برداشت کیں لیکن ایک بار بھی زباں سے بددعانہیں نکلی۔ کھبی ان کے بارے میں عذاب کی تمنا نہیں کی۔بلکہ طائف میں سارا جسم لہولہان ہونے کے باوجود حضرت جبریل ؑ کو جواب دیا کہ ان کی آنے والی نسلیں ایمان لے آئنگے تقریب کے اختتام پر نے حمد و نعت بھی پیش کئے گئے اور جیل میں قیدیوں پر مٹھائیاں اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے جن کو سامعین اور مہمانوں نے بہت سراہا۔
294 total views, 2 views today