کراچی: قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان نیوزی لینڈ سے واطن واپس پہنچ گئے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان پر شدید تنقید کے بعد چیرمین پی سی بی شہریار خان نے کسینو جانے پر انہیں طلب کیا تھا جس کےبعد وہ پی آئی اے کی پرواز سے کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ میڈیا سے بات کیے بغیر ایئرپورٹ کے پچھلے راستے سے گھر روانہ ہوگئے۔
دوسری جانب غم و غصے سے بھرپور شائقین معین خان کا استقبال انڈوں سےکرنے کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے تاہم معین خان کی جانب سے پچھلا راستہ اختیار کرنے پر شہریوں نے احتجاجاً انڈے اپنے سروں پر ہی پھوڑ لیے جب کہ شہریوں کا کہنا تھا کہ معین خان نے کسینو جان کر انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور اگر قومی ٹیم نے بھی آئندہ میچوں میں بہتر کارکردگی نہ دکھائی تو کھلاڑیوں کا استقبال بھی اس برے انداز میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد معین خان کو کسینو میں دیکھا گیا تھا جس کے باعث انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب کہ چیرمین پی سی بی نے معین خان کے کسینو جانے پر ان سے تحریری وضاحت طلب کرتے ہوئے انہیں وطن واپس بلایا۔ معین خان نے کسینو جانے پر قوم سے معافی مانگی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف کھانے کی غرض سے کسینو گئے تھے۔
732 total views, no views today


