سوات(سوات نیوز)سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے پی کے منظور احمد کے زیر اہتمام اجلاس کا انعقاد کیا گیا اجلاس میں ڈائریکٹر سول ڈیفنس ڈائریکٹر ہیلتھ ای پی اے ڈاکٹر عارف خان سمیت تمام سٹیک ہولڈر نے شرکت کی اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ویکسینیشن کا نفاذ یقینی بنایا جائے، تاکہ کرونا وبا کی روک تھام ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیوروں کو ہدایت جاری کئے جارئیں، اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ گاڑی میں ویکسین نہ لگانے والے افراد کو ہر گز نہ بیٹھائیں۔ اسکے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ سمیت دیگر گاڑیوں میں ماسک کو لازمی پہنیں ،تاکہ کرونا وبا سے چھٹکارا مل سکے۔
370 total views, 2 views today
Comments