سوات،سوات کے پرفضاء مقام شموزئی نیمو گرام میں پاکستان آرمی نے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا،فری میڈیکل کیمپ میں ،لیڈی ڈاکٹروں ،مرد ڈاکٹروں ،نے 800مریضوں کا معا ئینہ بھی کیا جبکہ مریضوں کی چیک اپ کیلئے لیبارٹری کا سسٹم بھی کیاتھا ،اس موقع کرنل حسن رضا باجوہ نے میڈیا کے نمائیندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے مشکل وقت میں سوات کے عوام کا ساتھ دیا تھا اور مزید بھی سوات کے عوام کے ساتھ دینگے انہوں نے فری میڈیکل کیمپ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس علاقہ میں پہلی دفعہ پا آرمی نے نیمو گرام میں فری میڈیکل کا کیمپ کا انعقاد کیا ،800مریضوں کا مفت معائینہ بھی کیا جبکہ فری ٹیسٹ بھی کی اور ہزاروں روپے کی مفت ادویات بھی دی ،پاک فوج بھی مزید اس علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگائینگے
1,018 total views, no views today


