سوات(سوات نیوز) سوات پو لیس میں خواتین کا نسٹیبلان بھرتی کئلیے خواتین پولیس سٹیشن میں سہولت سینٹر قائم ، خواہش مند خواتین 29اکتوبر تک اپنی درخواستیں وومن پولیس سٹیشن رحیم آبا د میں جمع کریں۔روزن کے جا نب سے سوات پولیس میں بھر تی کی خواہش مند خواتین جسما نی ٹسٹ،تحریری امتحان اور انٹرویو کے لئے مفت رہنما ئی اور تر بیت دی جا ئے گی،جس کے لئے فون نمبر0315-4570777کیا جا ئے گا۔ سوات میں 62خواتین پولیس کا نسٹیبلان کی سیٹو ں کے علاوہ دس فیصد کو ٹہ مختص ہے، خواتین کا نسٹبلان کی بھر تی کا مقصد مظلوم خواتین کی بر وقت دادرسی کرنا ہے، ایڈیشنل ایس پی شاہ حسن خان کاخطاب،تفصیلات کے مطابق سوات پریس کلب میں روزن کی جا نب سے پریس کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا جسمیں ایڈیشنل ایس پی سوات شاہ حسن خان،روزن کے نما ئند ے محمد علی،ایڈیشنل ایس ایچ او وومن پو لیس سٹیشن رحیم آباد شہنا ز بی بی، روزن کے جانب سے میم کو مل اور سوات پریس کلب کے چیئر مین محبوب علی نے خطاب کیا،ایڈیشنل ایس پی شا ہ حسن خان نے کہا کہ ضلع سوات میں مو جو د خواہش مند خواتین کی حو صلہ افزائی اوران کو با عزت طور پر روز گار دینے کے لئے سوات پریس کلب میں خواتین کا نسٹیبلان کے بھر تی کا عمل شروع ہو چکا ہے،18سے 25سال تک عمر کے خواتین کانسٹیبلان کے لئے62نشستوں کے علاوہ 10فیصد کو ٹہ بھی مختص ہے جس کے بعد کل 150خواتین کا نسٹیبلان بھر تی کئے جا ئیں گے مقررین نے کہا کہ سوات میں خواتین کا نسٹیبلان کے بھر تی کا مقصد خواتین کے مسا ئل کے حل کیلئے آسانی پید ا کرنا ہے، کیو نکہ خواتین عام پو لیس سٹیشنو ں میں آنے سے گھبراتی ہیں اس لئے ان کے داد رسی کے لئے خا تون ایس ایچ او،فی میل ایڈیشنل ایس ایچ او اور پو را عملہ خواتین رکھا جا رہا ہے اور خواتین ہی خا تون پولیس کو اپنے مسا ئل بلا جھجک بیا ن کر سکتی ہے اس مو قع پر روزن کے منتظمین بے بھر تی کے خواہش مند خواتین کو جسمانی ٹسٹ،انٹر ویو کی تیا ری کے لئے مکمل رہنما ئی دینے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ پولیس کا نسٹیبلان میں بھر تی کے خو اہش مند خواتین کے لئے وومن پو لیس سٹیشن رحیم آباد میں خصو صی ڈیسک قا ئم کیا گیا ہے جبکہ خواتین مو بائل فون نمبر0315-4570777پر بھی رابطہ کر سکتی ہے۔
512 total views, 2 views today