سوات(سوات نیوز)پی ڈی ایم کے زیر اہتمام سوات میں مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کےرہنمائ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے نشاط چوک میں احتجاجی دھرنا میں شریک ہیں جہاں پر وہ حالیہ مہنگائی ، پٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں اضافہ اور نااہل حکومت کیخلاف احتجاجی دھرنا میں بیٹھے ہیں ۔ سیاسی جماعتوں کے قائدین کا کہنا ہے کہ نااہل اور سلیکٹیڈ حکومت کی وجہ سے عوام پر اج قیامت جیسے حالات ہیں،ہر شخص مہنگائی سے متاثر ہین اور غریب رو رہے ہیں ، قائدین کا کہنا ہے کہ مزید اس حکومت کو برادشت کرنے کی ہمت کسی میں بھی نہیں ہے، حکومت فوری طور پر مستعفیٰ ہوجائیں
441 total views, no views today
Comments



