تحریر:- شمیم شاہد
اللہ کے فضل وکرم سے ناموس رسالت کا کامیاب دفاع ھو گیا ھے اور عاشقان رسول کی حاضری بھی دربار رسالت میں لگ چکی ھے فرانس کا سفیر اپنی سفارتی خدمات جاری رکھے گا سعد رضوی کی قبل از وقت الیکشن کی صورت میں تربیت کو دورانیہ مختصر کر کے رھائی کر دی جاے گی جو پولیس والے مارے گئے ان کی قبروں پر ایک بار سلامی بھی دے کر حسب دستور افسران بالا کا حصہ ایمانداری سے الگ کر کے باقی واجبات اور چند سو روپے ماہانہ پینشن ان کی بیوی بچوں کو ادا کر دی جاے گی پولیس کی گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے اربوں روپے حکومتی وزیروں مشیروں اور پولیس کے اعلی افسران کے ذاتی اکاونٹ میں ًمنتقل کر دیے جاہیں عام عوام کی املاک اور گاڑیوں کو پہنچنے والے نقضآن پر مٹی ڈال دی جاےگی دھرنے میں تحریک لبیک کے مرنے والے کارکنان کو شہید کا خطاب دے دیا جاے گا اور زندہ بچ جانے والوں کو یہ چند دن کی مار کٹآئی ریفریشر کورس کا ڈپلومہ دے کر واپس گاوں محلے گلی میں فتنہ فساد اور فرقہ واریت کافر کافر کا ورد کرنے کے لیے اجازت دے کر ازاد چھوڑ دیا دھرنے کے قاہدین کا کامیاب دھرنے کے انعقاد اور عوام کی زندگی اجیران کرنے امریکہ اور ائی ایم ایف اور اندرونی سیاست سے نظر بٹآے رکھنے کے لیے بندے مروانے زخمی کروانے صلہ میںں فورتھ شیڈول سے نام نکال کر دھرنے کے اخراجات کے لیے بھاری رقوم اج بینکس بند ھونے کی وجہ سے ادا ئیگی نھیں ھو سکی تین دن تک کیش کا بندوبست کر کے کروڑوں کی رقم دھرنے کے قاہدین کے حوالے کر دی جائے گی اور وہ رقم کی گنتی کریںِگے اور پھر اپس میں منضفانہ تقسیم کر کے بدھ والے دن اپنے گھروں کو واپس چلے جاہیں گے اللہ پاک مذہب کے اس کاروبار کو دن دگنی رات چگنی ترقی دے اور اس پر اعتراض کرنے والوں ملک کی 1953 سے کامیابی سےچلائی جانے والی کامیاب داخلہ و خارجہ پالیسی کو سمجھنے کی توفیق عطا کرے
466 total views, 2 views today