سوات پولیس کی بڑی کاروائی، سیاحوں کو کوٹنے والے بین ا لصوبائی ڈکیت گروپ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، لوٹی ہوئی رقم اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونی والی گاڑیاں برآمد، ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا اس سلسلے میں ایس پی شاہ حسن خان، ایس پی اپر سوات درویش خان، ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہویے کہا کہ جیسا کہ آ پ کو معلوم ہے کہ مورخہ 09-8-2021 تھانہ مدین اور تھانہ غالیگے کے حدود میں دو نا خوشگوار واقعے رونما ہوئے تھے جس میں مدین کے علاقے قندیل میں نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے نوک پر ٹورسٹ کوسٹرکو لوٹ لیاتھا۔ جن سے مجموعی طور پر 4لاکھ روپے، 11عدد موبائیل فون ودیگر قیمی زیورات لے گئے تھے۔
دوسر ا واقعہ تھانہ غالیگے کے حدود میں رونما ہوا تھا جس میں ٹورسٹ اپنے پراڈو گاڑی میں ملم جبہ سے واپس اسلام آباد جارہے تھے۔ جس کو غالیگے کے مقام پر نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے نوک پر لوٹ کر56 ہزار روپے نقد، 01عدد گھڑی اور 04عدد موبائیل فونزچھین کر فرار ہوگئے تھے انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں خیبرپختونخوا کے تمام سیاحتی علاقوں میں سب سے زیادہ ٹورسٹ سوات آئے تھے، اور سوات کے لوگوں کا انحصار ٹورزم پر ہیں، دونوں واقعات سے سوات کے ٹورزم اور امن پر گہرا اثر ہوا تھا۔
ریجنل پولیس آفیسر اور ڈی پی اوصاحب سوات نے ملزمان کے گرفتاری کے لیے ایس پی اپر سوات، ایس پی لوئر سوات، ایس پی انوسٹی گیشن اور ڈی ایس پیزپر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی، جنہوں نے وقوعہ میں ملوث 8ملزمان کو گرفتار کرلیا، جس میں سیراج ولد گل محمد ساکن احمد آبا د واحد گھڑی پشاور، اسد اللہ ولد حمید اللہ سکنہ احمد آباد واحد گھڑی پشاور، اعجاز ولد فیض ا لحق ساکن احمد آباد واحد گھڑی پشاور، اکرام ولد مشال الدین ساکن پیرپائی صدری خیل نوشہرہ حال گاڑو شاہ مردان، کاشف ولد فضل غفور ساکن چارسدہ پشاور، ہاشم عرف فقیر محمد ولد بشیر ساکن افغانستان حال مدینہ کالونی ٹاون پشاور، علی رحمان ولد شاہ پور ساکن لنڈی کوتل حال کارخانو ماکیٹ پشاورشامل تھے۔ دوران انٹاروگیشن گرفتار ملزمان نے اپنے دو ساتھیوں کے نام اُگل دئیے جس میں ایک تمام وقوعات کا ماسٹر مائینڈ تھا جو کہ روپوش تھا۔
ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت صاحب نے عدم گرفتار ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے ایس پی آپر سوات درویش خان، ایس پی سی ٹی ڈی اظہا ر شاہ خان کے نگرانی میں ایک سپیشل ٹیم مقرر کی جن کی سربراہی ڈی ایس پی خوازہ خیلہ اور ڈی ایس پی سی ٹی ڈی بشیر خان کر رہے تھے۔ سپیشل ٹیم نے ٹیکنیکل بنیادوں پر چھاپہ زنی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث عدم گرفتار ملزمان کلیم ولد محمدی گل سکنہ دلدار گھڑی چارسدہ ترناب جو کہ ضلع دیر لوئر اور بٹ خیلہ میں ہونے والے ڈکیتیوں میں ملوث تھا اور ماسٹرمائنڈ فرزند علی عرف SHOولد غلام محمد ساکن واحد گھڑی پشاور کو گرفتار کر لیاہے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر چار لاکھ ایک ہزار روپے نقد، چار عدد موبائل فونز، ایک سوزوکی موٹر کار، 2عدد پستول، 24عدد کارتوس، 3عدد آرمی کیپ، ایک عدد پاکٹ فون برآمد کرلی گئی ہے۔
929 total views, 2 views today