سوات، پاک فوج کی طرف سے شمالی وزیرستان کے متاثرین کو سوات کی سیر کروائی گئی۔ سوات کے مختلف لوگوں سے ملوایا گیا تاکہ وہ سوات کے کلچر کو سمجھ سکیں اور اخوت ،ایثار، یگانگت اور ہم آہنگی کے جذبات کو فروغ مل سکے اس کے علاوہ متاثرین کو جن کی تعداد 80 تھی کو سوات کے مختلف علاقوں کی بابت تفصیلاََ بریفنگ دی گئی اس دوران ان کو ملم جبہ ، کبل گالف گراونڈ، شیخ خلیفہ بن زائد النایان ماڈل ہسپتال سیدوشریف، پیرا میڈیکل انسٹیٹوٹ سیدو شریف ، شانگلہ ٹاپ ، گورنمنٹ جہانزیب کالج پوسٹ گریجویٹ سیدوشریف اور گیمن شموزئی پل بریج کی سیر بھی کرائی گئی متاثرین نے سوات کے سیاحتی مقامات سے خوب لُطف اندوز ہوئے انہوں نے سوات میں بحالی امن پر اطمنان کا اظہار کیااور امید ظاہر کی کہ پاکستان آرمی سوات کی طرح میران شاہ میں بھی امن قائم کرنے میں کامیاب ہو جائے گی اُنہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ بحالی امن کے بعد پاک فوج شمالی وزیرستان میں بھی تعمیروترقی کا ایک نیا دور شروع کرے جو کہ دیر پا قیام امن کے لیے ممدومعاون اور علاقے کے لوگوں کے لیے ترقی و خشحالی کا ضامن ہو۔علاوہ ازیں انہوں نے خوازہ خیلہ میں پاک فوج کی ڈاکومینٹری بھی دیکھی ۔40 نوجوان اور 40 بڑے لوگوں پر مشتمل یہ قافلہ 4 دن سوات میں گزارنے کے بعد خوشگوار یادیں لے کر اور آنکھوں میں امن اور خوشحالی کے خواب بسا کر واپس لوٹ گیا۔جانے سے پہلے انہوں نے پاک فوج کے اعلی افیسروں سے ملاقات بھی کی جنہوں نے اُن کو رُخصت کیا
814 total views, no views today


