پشاور (پ ر)پولیس کی آئس کیخلاف سب سے بڑی کاروائی، بین الاقوامی سطح پر آئس کا دھندہ کرنے والا گروہ بے نقاب، 80 کلوگرام آئس برآمد
پشاور پولیس نے اہم کاروائی کے دوران بین الاقوامی سطح پر آئس کا دھندہ کرنے والا گروہ بے نقاب کرتے ہوئے افغانستان سے تعلق رکھنے والے سرغنہ سمیت پانچ سمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ دو ملزمان کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان جبکہ بقیہ تین کوئٹہ بلوچستان کے رہائشی ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طورپر 80 کلو گرام آئس، آئس سمگلنگ میں استعمال ہونے والے دو عدد موٹر کار سمیت ڈیجیٹل سکیلز اور دیگر اشیاء بھی برآمد کی گئیں ہیں۔ برآمد شدہ آئس کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔ملزمان نے حیات آباد فیزII میں مکان کرائے پر حاصل کیا تھا۔ آئس افغانستان سے سمگل کرنے کے بعد حیات آباد والے گھر میں پیک کی جاتی تھی اور پیکنگ کے بعد آئس اندرون ملک سمیت ملک سے باہر بھی سمگل کی جاتی تھیں
حالیہ کاروائی سب سے اہم اور سب سے بڑی کامیابی ہے۔ منشیات اور آئس کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ قلیل عرصہ میں متعدد آئس اور ہیروئن فیکٹریاں سیل گئی ہیں۔ نیٹ ٹیم کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔ سی سی پی او پشاور عباس احسن
409 total views, 2 views today