پشاو(ان لاءن): ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں ایک جانب کورونا کے وار جاری ہیں۔ تو دوسری طرف پشاور سمیت صوبے بھر میں ویکسینیشن کا عمل بھی رواں دواں ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ نے 31 اکتوبر سےغیر ویکسینیٹڈ افراد پرپبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے پرپابندی عائد کردی ہے۔
صوبے میں ایک جانب کورونا کے وار جاری ہیں تو دوسری طرف پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں ویکسینیشن کا عمل بھی رواں دواں ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید چار افراد انتقال کرنے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد5731جبکہ 77 افراد متاثر ہونے کے بعد کیسز کی تعداد ایک لاکھ77ہزار723ہوگئی۔
دوسری جانب محکمہ صحت کی ہدایت پر گھر گھر ویکسینیشن کے بعد نجی اور سرکاری دفاتر کے ملازمین کو ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں گزشتہ روز 9956 نئے ٹیسٹ کیے گئے اس طرح اب تک32لاکھ 45ہزار399ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
صوبائی حکومت کی ہدایت پر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 31 اکتوبر کے بعد ویکسینیشن نہ کرنے والوں پر پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز185 افراد صحت یاب ہو گئے جس کے بعد صحت مند افراد کی تعداد ایک لاکھ 69 ہزار651 ہو چکی ہے۔
378 total views, 2 views today