کراچی:(ان لاين) انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کمی ، فاریکس ڈیلرزکے مطابق انٹربینک میں ڈالر 172.60 روپے کا ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 226 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جبکہ کاروبار کےدوران انڈیکس 46ہزار 17 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ خیال رہے کہ سعودی حکومت نے گزشتہ روز نیشنل بینک آف پاکستان میں3 ارب ڈالر منتقل کیے تھے۔
جس کا مثبت اثر پاکستانی روپے پر پڑا،سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب، پاکستان کی معیشت کو ہمیشہ سہارا دیتا رہے گا۔
390 total views, 2 views today
Comments