درگئی (سوات نیوز) تحصیل درگئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پشتو کے مشہور موسیقار اظہر خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے زمینوں پر سیکشن فور لگاکر ہم سے زمینیں کم ریٹس پر لے کر ہمیں یہاں انڈسٹریل زون بنانے کا وعدہ کیا جس کے بعد ہم نے اپنے قیمتیں زمینی صرف اس وجہ سے حکومت کو بغیر کسی مزاحمت کی دی کہ یہاں اگر حکومت کارخانے لگائی گی تو یہاں کے غریب عوام کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے اور یہاں خوشحالی اور ترقی کا سفر شروع ہوگا لیکن اب حکومتی تمام تر معاملات اس کے برعکس جارہے ہیں اور ان زمینوں کو حکومت لینڈ مافیا کو بیچ رہی ہے جس پر نہ صرف زمینی مالکان کو اعتراض ہے جبکہ مقامی عوام میں سخت غم اور غصہ پایا جارہا ہے ۔ اظہر خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت وقت ہوش کے ناخن لے اور ہم سے لی گئی زمینوں کو کسی اور کو فروخت کرنے کے بجائے ہمیں دوبارہ واپس کردے اور اصلی ملکیت تسلیم کرے یا نوجوانوں کے کھیل کھود ان زمینوں پر سپورٹس کمپلیکس ، ہسپتال یا یونیورسٹی کے لئے وقف کرے ، اظہر خان نے خبردار کیا کہ اس میں باقاعدہ عدالتی کیس چل رہا ہے ان زمینوں کو خریدنے والے خود ذمہ دار ہونگے۔
776 total views, no views today



