دبئی (اے پی پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابراعظم ایک مرتبہ پھر آئی سی سی ٹی -20 بلے بازوں کی رینکنگ میں دنیا کے نمبر ون بلے باز بن گئے ۔
گرین شرٹس ٹیم کے کپتان بابراعظم اس سے قبل بھی ٹی۔20رینکنگ میں نمبر ون بلے باز رہ چکے ہیں۔انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ آسٹریلوی مایہ ناز بلے باز آرون فنچ کی بھی ترقی ہوئی ہے اور وہ تین درجے ترقی پاکر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔پاکستان کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان چوتھے نمبر پر ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین نے ٹی ۔20 انٹرنیشنل کرکٹ کی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔
آئی سی سی کی بلے بازوں کی ٹی۔ 20 رینکنگ میں بابراعظم 834 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور انگلش بلے باز ڈیوڈ میلان ایک درجہ تنزلی کے بعد 798 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں ۔ آسٹریلیا کے ارون فنچ 733 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔بلے بازوں کی ٹی ۔20 رینکنگ میں پاکستان کے وکٹ کیپر محمد رضوان 731 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور بھارتی کپتان کوہلی 714 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
پروٹیز ایڈن مارکرام712ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔کیوی بلے باز ڈیون کانوے ساتویں، بھارت کے لوکیش راہول آٹھویں، انگلینڈ کے جوز بٹلر نے لمبی چھلانگ لگائی ہے اور وہ 8 درجے ترقی پاکر نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے ایون لیویزدسویں نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق بائولرز میں سری لنکن بائولروانندو ہسارنگا نے تبریز شمسی سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے، انگلینڈ کے سپنر عادل راشد تیسرے اور افغانستان کے راشد خان چوتھے اور ان کے ہم وطن مجیب الرحمان پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 13 ویں اور حارث رؤف 20ویں نمبر پر ہیں۔
511 total views, no views today



