ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے پہلے میچ میں نمیبیا کا سامنا نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ دوسرے میں بھارت اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
شارجہ میں آج پہلا میچ نمیبیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ نے اس سے قبل تین میچ کھیل رکھے ہیں۔ ایک ناکامی اور دو کامیابیوں کے ساتھ کیوی ٹیم کے پاس چار پوائنٹس اور گروپ میں پاکستان اور افغانستان کے بعد تیسری پوزیشن ہے۔ نمیبیا کی ٹیم نے بھی تین میچ کھیلے دو ناکامیوں اور ایک کامیابی کے ساتھ دو پوائنٹس حاصل کررکھے ہیں۔
دوسرے میچ میں بھارت کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ سے ہوگا۔ دبئی میں کھیلے جانیوالے میچ میں بھارتی ٹیم کیلیے غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔ بھارت کے پاس صرف دو پوائنٹس ہیں اور وہ تین میں سے دو میچ ہار چکی ہے
475 total views, no views today



