سوات،سوات میں سیکورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ایک نجی سکول سمیت چار سکولوں کو جرمانے ، فل پروف سیکورٹی یقینی بنانے کی ہدایات، ذرائع کے مطابق ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں ڈی پی او سوات کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی صدیق اکبر نے مختلف شہر کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا، اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پریونین کونسل بنڑ اینگروڈھیری کے نجی سکول روشنی پبلک سکول میں سیکورٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ان کو جرمانہ کیا،
اسی طرح گورنمنٹ پرائمری سکول حاجی بابا، گورنمنٹ پرائمری سکول شاہدرہ ، ہائی سکول شاہدرہ میں سیکورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے جرمانہ کیاگیا جبکہ سکول کے پرنسپلز کو ہدایات دی گئی کہ سیکورٹی کی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے ، اور بچوں کی جان کی حفاظت کیلئے فل فور فوری اقدامات اٹھائیں جائیں تاکہ بچوں کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے اور کسی بھی ممکنہ حادثہ سے بچا جا سکے، اس موقع پر پولیس افیسر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں کی بہتر سیکورٹی کو چیک کیا جارہا ہے کیونکہ ہمیں نسل نو کی حفاظت کرنا ہے۔
379 total views, no views today


