سوات(سوات نیوز)مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ تھانہ رحیم آباد کی حدود میں واقع علاقہ گوگدرہ میں معمولی تکرار پرملزم نے چاقو کے وار کرکے چچازاد کو قتل کردیا۔ ایس ایچ اُو کے مطابق ملزم عمران نے معمولی تکر ار پر طیش میں آکر اپنے چچا زاد مقصود پر چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا جو بعدازاں اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتا رکرکے مقدمہ درج کرلیا۔
540 total views, no views today
Comments



