سوات: حکومت خیبرپختونخوا اور وزیر اعلی محمود خان کے خصوصی ہدایت پر صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح سوات میں بھی ڈبلیو ایس ایس سی سوات نے 3 نومبر کو ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ہفتہ صفائی مہم میں مینگورہ کے قریبی سیاحتی مقامات پر صفائی کا کام جاری ہے۔صفائی مہم کے اج چوتھے روز شگئ سےلیکرکوکڑئی،اسلامپور،اور مرغزار تک صفائی کی گئی۔ صفائی مہم میں ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے 15 اہلکار شامل ہے جبکہ صفائی مہم میں ہیوی مشینری میں شیول ،مینی ڈمپر،دو سوزکی ،ٹریکٹر ٹرالی بھی زیر استعمال ہے۔خصوصی مہم کے نگرانی کے لئے اج مرغزار میں خود منیجر آپریشن میاں شاہد علی اور اسسٹنٹ منیجر وقاص خان موجود تھے۔خصوصی صفائی مہم میں لوگوں میں بائیو ڈیگریڈیبل بیگز بھی تقسیم کئے. چوتھے روز مرغزار،کوکڑئی،اور اسلام پور سے 14 ٹن سے زائد کچرا اٹھایا گیا۔
504 total views, no views today



