حکومت خیبر پختونخواہ نے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے کمیونٹی سکولوں کے طلبہ و طالبات کو بھی سنٹر آف ایکسیلنس سکالرشپ سکیم میں شامل کرلیا ہے۔ یہ سکالرشپ ایم ڈی ESEF کی درخواست پر وزیر تعلیم شہرام ترکئی اور سیکرٹری تعلیم نےگرلز کمیونٹی سکولوں کے طلباءوطالبات کے لیے منظور کی ھے.

اس سکالرشپ کی بدولت کمیونٹی سکولز میں پا نچویں تک پڑھنے والے طلباء و طالبات جو کہ 6th کلاس کہیں سے بھی پاس کر یں، کا صوبے کے بہترین تعلیمی اداروں میں حصول تعلیم کا خواب پورا ہو سکے گا.
اس سکالرشپ میں ہر قسم کی فیس جس میں ہاسٹل، رہائش، یونیفارم، جوتے، نصابی کتاب، نوٹ بک اور
ماہانہ/1500 وظیفہ شامل ہوگا۔
ہاسٹل کی عدم دستیابی کی صورت میں ماہانہ/7000 روپے کے ساتھ ساتھ 3000 روپے فی ماہ ٹرانسپورٹیشن چارجز دیے جائیں گے۔
طالب علم کا انتخاب ETEA سبجیکٹیو ٹیسٹ کے ذریعے کیا جائے گا جس کی تشہیر ہر سال نومبر کے مہینے میں کی جائے گی۔

اس سکالر شپ سے ان ذہین اور قابل بچوں اور بچیوں کو فائدہ پہنچے گا جو کمزور مالی حالت کی وجہ سے بہتر تعلیم کے حصول سے رہ جاتے ہیں اور ان کے والدین کے لئے بھی خوشخبری ہے جو اپنے بچوں کو ملک کے بہترین اداروں میں داخلے کے خواب دیکھتے ہیں مگر استطاعت نہیں رکھتے۔

1,170 total views, no views today



