بریکوٹ،جناح سکول اینڈ کالج بریکوٹ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی انتہائی پْر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مہمانِ خصوصی ملاکنڈ کے ایم این اے جنید اکبر خان تھے۔ جبکہ صدارت ممتاز سماجی شخصیت لندن لویہ جرگہ کہ سابقہ چیرمین فضل علی خان نے کی۔ تقریب میں راشد منہاس شہید کالج پانڑ کے پرنسپل شاہ فیصل،پی ایس ایم اے ضلع سوات کے تحصیل صدر بابوزی نذیر حسین،
اور تحصیل بریکوٹ کے سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ طالبات نے استقبالیہ ٹیبلو پیش کر کے مہمانانِ گرامی کا استقبال کیا۔ امن کی آشا اور پاکستان کے نوجوانوں کیلئے لکھے گئے ترانوں پر طلباء وطالبات نے خوبصورت پرفارمنس کی اور مہمانوں سے خوب داد وصول کی۔ جناح سکول اینڈ کالج کے وائیس پرنسپل عبدالعزیز نے پوزیشن ہولڈرزکے ناموں کا اعلان کیااور ائے ہوئے معزز مہمانوں نے سکول کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو اپنے ہاتھوں سے خصوصی شیلڈز اور اسناد پیش کیں۔مہمان خصوصی ملاکنڈ کے ایم این اے جنید اکبر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اتنی زبردست پروگرام پیش کرنے پر جناح سکول اینڈ کالج کے انتطامیہ اور طلباء وطالبات کوخراجِ تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے مزید محنت سے ملک و ملت کا نام روشن کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ علم ہمیں جینے کا ڈھنگ سکھاتا ہے، علم ہی تہذ یب و اخلاق سیکھاتا ہے ،امیر غریب کا فرق مٹاتا ہے تعلیم کو ہرملک اور مذہب نے اہمیت دی ہے۔ تعلیم و تربیت ہی سے انسان خود کی اور دوسروں کی اصلاح کرتا ہے اورمستقبل کیلئے نئی راہیں کھلتی ہیں علم حاصل کرنا ہر انسان کا پیدائشی حق ہے، علم زندگی ہے۔پید۔انہوں نے نوجواں پر زور دیا کہ وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم اور کھیلوں پر بھی توجہ دیں۔ صدر تقریب ممتاز سماجی شخصیت لندن لویہ جرگہ کہ سابقہ چیرمین فضل علی خان بتایا کہ جناح سکول کو میں زاتی طور پر جانتا ہوں اس کالج میں 70 ذیادہ طلباء جو یا تو معذور ہیں یا یتیم ہیں بلکل فری تعلیم حاصل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم مستحق طلباء طالبات کو فری کتب کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھنگے اور ہم انشاء اللہ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے تاکہ وسائل کی کمی علم حاصل کرنے والوں کے راستے میں رکاوٹ نہ بن سکے۔جناح سکول اینڈ کالج کے ڈائیریکٹراورپی ایس ایم اے کے ضلع سوات کے صدرعبد الجلیل خان نے سکول پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مْدّرس ایک عظیم پیشہ ہے کیونکہ یہی افراد نوجوان نسل کو ایک بہتر شہری بنانے کے علاوہ بہتر سماج تعمیر کرسکتے ہیں .یہ ٹیچر کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ بچوں کو اچھی سے اچھی تعلیم دیتے ہوئے انہیں اعلیٰ مقام تک پہنچائیں اور بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ اخلاقی اقدار ‘ انسانی اقدار کی تعلیم بھی ضرور دیں۔ انٹرنیٹ کے اس دور میں بچے اپنی قابلیت کا بے انتہا جوہر دکھارہے ہیں ان شاء اللہ ہماری تربیت سے ضرور اچھے نتائج برامد ہوگے ۔ تقریب میں والدین کے علاوہ کثیر تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی ۔ مہمانوں کی تواضع کے ساتھ پْر وقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔
580 total views, no views today


