مینگورہ،پیپلز پارٹی سوات کے ترجمان ڈاکٹرپرنس فضل رحمان نے کہاہے کہ سبزی منڈی کے اردگرد ہتھ ریڑھیوں نے قبضہ جمارکھا ہے جس کی وجہ سے منڈی میں کام کرنے والوں سمیت خریداری کیلئے آنے والوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا رہتا ہے مگرانتظامیہ کی جانب سے اس سلسلے میں کی قسم کا اقدام سامنے نہیں آرہاحالانکہ شہر کے دیگرحصوں میں تجاوزات کیخلاف اپریشن جاری ہے،انہوں نے کہاکہ سبزی منڈی ایک اہم کاروباری مرکز ہے جہاں پر روزانہ ہزاروں لوگ اشیائے ضروریات خریدنے آتے ہیں
مگر تجاوزات اورہتھ ریڑھیوں کی وجہ سے انہیں کافی پریشانی کا سامنا کرناپڑرہاہے،انہوں نے کہاکہ مینگورہ سبزی منڈی شہر کی ایک اہم شاہراہ کے قریب واقع ہے جس کے آس پاس کے ائریا کو تجاوزات سے پاک کرنے کی اشدضرورت ہے مگر حکام اورمتعلقہ ایم پی اے اس طرف توجہ دینے کی زحمت تک گوارہ نہیں کرتے جو ایک قابل افسوس امر ہے ،انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ سبزی منڈی کے قریب موجود ہتھ ریڑھیو ں سمیت دیگر ناجائز تجاوزات ہٹانے کیلئے فوری اقدمات اٹھائیں ۔
403 total views, no views today


