کالام،سوات کے سیاحتی علاقوں جاری برف باری کے بعد نظام زندگی مفلوج ہوکر کرہ گئی۔اب تک وادی کالام بازار میں دو فٹ جبکہ پہاڑی علاقوں میں پانچ فٹ برف پڑچکی ہے۔ لینڈسلائڈنگ اوربرفانی تودے گرنے کی وجہ سے وادی اشو، مٹلتان، اتروڑ اور گبرال کی رابطہ سڑکیں ہر قسم ٹریفک کے لئے بند ہوگئی۔ لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ راستے کی بندش کی وجہ سے اسپتالوں میں ادویات جبکہ مقامی بازاروں میں اشیائے خود نوش کی قلت پیدا ہوگئی۔ منگورہ تا کالام مین شاہراہ بھی بند ہونے کا خدشہ۔
مقامی لوگ اتروڑ کے علاقہ کنئی سے گبرال تک تقریباََ 7 کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کرنے پر مجبور ہیں، دوسری طرف سیاحوں کی بڑی تعداد نے بھی برف باری کا مزہ لوٹنے وادی کالام کا رخ کرلیا ہے، بحرین سے لیکر کالام تک کی خستہ حال سڑک کی وجہ سے سیاحوں کی گاڑیاں بھی گھنٹوں برف میں پھنسی رہتی ہے،جس کی وجہ سے سیاحوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
381 total views, no views today


