سوات: معزز عدالت پشاور ہائ کورٹ بنچ مینگورہ سوات نے عارضی احکامات جاری کرتے ہوۓ پاکستان پیپلز پارٹی سوات کو مٹہ سوات میں جلسہ منعقد کرنے کی اجازت دیں دی۔
پاکستان پیپلز پارٹی سوات معزز عدالت عالیہ کے احکامات کے مطابق ایک پرامن جلسہ منعقد کرانے کے لیۓ ضلعی انتظامیہ کی تسلی کراۓ گی۔
ضلعی انتظامیہ سوات کا پاکستان پیپلز پارٹی سوات کو جلسہ انعقاد کا این او سی جاری نہ کرنے کے احکامات کو پشاور ہائ کورٹ بنچ مینگورہ سوات میں بزریعہ رٹ پیٹیشن چیلنج کیا تھا۔
صدر پیپلز لائیرز فورم ضلع سوات ارشد خان ایڈوکیٹ نے آج روبرو معزز عدالت عالیہ جلسہ انعقاد کے حق میں دلائل دیۓ۔
پاکستان پیپلز پارٹی سوات کا جلسہ کل بمقام نیو بائ پاس مٹہ سوات بوقت 2 بجے دوپہر منعقد ہوگا۔
زوییب حسن ایڈوکیٹ انفارمیشن سیکرٹری PLF ملاکنڈ ڈویژن.
720 total views, no views today



