اس قسم کی بسیں أج بھی پشاور باڑہ روڈ پر پوری أب وتاب کے ساتھ چلتی ہیں۔
” رُوٹ ہمراہ ہے ”
بیڈ فورڈ بس کا ایک زمانے میں مسافروں کو ایک جگہہ سے دوسری جگہہ منتقل کرنے میں بہت اہم کردار رہا ہے
ان بسوں کا وقت مقرر ہوتا تھا اسی حساب سے لوگ اپنا شیڈول مرتب کر لیتے تھے ۔۔۔
سکول کالج جانا ہے۔۔۔۔
ڈیوٹی پر جانا ہے یا رشتے داروں کے ہاں جانا ہے.۔۔۔
لوگ وقت پر سڑک کے کنارے آجاتے تھے اور یہ سواری اٹھا کر منزل مقصود کی طرف چل پڑتی تھی۔۔۔۔
ڈرائیور کی سائیڈ والی کھڑکی کو پائلٹ گیٹ کہا جاتا تھا۔۔دروازےکےساتھ والی سیٹ VIPسیٹ کہلاتی تھی۔ ۔۔۔
فرنٹ سیٹ پرخاص بندےبیٹھائےجاتےتھے۔ ۔۔۔
سب سیٹں کشادہ اور آرام دہ ہوتی تھیں
یہ بسیں جب سے غائب ہوئی ہے تب سے سفید پوش اور وضع دار لوگوں کا سفر عذاب ہو گیا ہے
ان بسوں کو دشوار گزار راستوں پر بلا تعطل چلانے والے ڈرائیور حضرات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا ۔اِنہیں اُستاد کے لقب سے یاد کیا جاتا تھا اور ہر علاقے میں گنے چُنے ہی ایسے لوگ ہوتے تھے جو یہ بڑی بڑی گاڑیاں چلانے کا ہنر جانتے تھے بلگراں میں جیسے بِلا استاد۔ ۔۔۔
پوری بس میں بیالیس سیٹیں ہوتی تھیں۔البتہ مسافر لامحدود تعداد میں سوار ہوتے تھے ۔استاد ہر ہاتھ دینے والے کے لیے بس روکتے ضرور تھے چاہے جگہ ہو یا نہ ہو ۔خاتون سواری ہو تو کنڈیکٹر شور مچا دیتا تھا لیڈی سواری ہے جگہ خالی کرو ۔مرد حضرات کے لیے لازم تھا کہ جگہ خالی کریں ۔بس کی اندرونی گیلری میں بیس سے زائد بندے کھڑے ہوتے تھے ۔سیڑھیوں اور چھت پر پچاس سے زائد افراد کھڑے ہوتے اور تشریف رکھتے تھے ۔کالج کے سٹوڈنٹس ہمیشہ چھت پر ہی پائے جاتے تھے اور کم ہی کرایہ دیتے تھے ۔
بسم اللہ پڑھ کر سوار ہوں… چشم بدور….روٹ ہمراہ ہے… اپنے سامان کی خود حفاظت کریں..چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے…خواتین کا احترام کریں اس طرح کے ذومعنی جملے درج ہوتے تھے
اتنی خوبصورت ڈیکوریٹ کی ہوتی تھیں کہ روح خوش ہوجاتی بس کے اندر پرانے انڈین اور عطااللہ کے گانے ایک ماحول بناتے تھے.
ڈرائیور حضرات کا لباس نفیس اور استری شدہ ہوتا تھا …تیل سے تر بتر چمکتی زلفیں اور مونچھیں بڑے پائنچے اور پاؤں کے ساتھ چِریں چِریں کی آواز نکالنے والی چپل ڈرائیور حضرات کو منفرد کرتی تھی تواتر سے سگریٹ کا دھواں نکالنا بھی من پسند مشغلہ تھا البتہ کنڈیکٹر کی حالت بہت پتلی ہوتی تھی
اب بسوں کو نمبروں سے اور نامون یاد کیا جاتا تھا..مثلا چوہدری کوچ۔آ گہی۔ 6168 آنے والی ہے…. 1374 گزر گئی 7376 0861 ؤغیرہ وغیرہ …
965 total views, no views today



