سوات: تھانہ غالیگے پولیس کو اطلاع ملی کہ شہیدانو تنگے نزد لنڈاکے میں قتل کی واردات ہوئی ہے اطلاع کے خاطر ڈی ایس پی سرکل غالیگے ساجد ممتاز ہمراہ ایس ایچ اُو تھانہ غالیگے زاہد شاہ خان اور پولیس پر مشتمل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ واقعی ایک نوجوان اسد خان ولد گل خان سکنہ شہیدانوں تنگے لنڈاکے بعمر تقریبا 19/20سال قتل شدہ پڑا تھا، موقع پر موجود مقتول کے بھائی باچا رحمن ولد خان گل نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ آج میں اور میرا بھائی اسد خان اپنے تانگے پر مویشیوں کے لئے چارہ لانے کے خاطر قریبی کھیت جا رہے تھے جب شہدانو تنگے تک پہنچ گئے تو ہمارے تاک ملزمان ارباز خان ولد امروز خان، امروز خان ولد جلات خان، عمرا خان ولد جلات خان، باز خان ولد امروز خان پہلے سے بامسلح بیٹھے تھے جنہوں نے ہمیں دیکھتے ہی فائرنگ شروع کی، فائرنگ سے میرا بھائی اسد خان سر پر لگ کر موقع پر جاں بحق ہوا اور ہمارا خچر بھی گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوا جبکہ میں بال بال بچ گیا وقوعہ میں ملوث ملزمان فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوئے، تھانہ غالیگے پولیس نے مقتول کے بھائی کے باچا رحمان ولد خان گل کے مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف آیف آر درج کی۔
واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت نے ایس پی لوئر سوا ت شاہ حسن کو فوری طور پر نامزد ملزمان کو ٹریس کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، ایس پی لوئر سوات نے ایس ڈی پی اُو سرکل بریکوٹ ساجد ممتاز خان، ایس ایچ اُو تھانہ غالیگے زاہد شاہ خان اور پولیس پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی، پولیس پر مشتمل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر میں نامزد چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ وجہ عناد سابقہ دل بدی بتائی جارہی ہے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہیں۔
ترجمان سوات پولیس
982 total views, no views today



