سوات: امپرومنٹ اور ریکاونٹنگ کیلیۓ فیس جمع کرنے کا سوات تعلیمی بورڈ کا طریقہ کار انتہائی پیچیدہ اور وقت طلب ہے۔ سینکڑوں طلبہ بینکوں کے سامنے قطاروں میں گھنٹوں تک کھڑے ہو کر خوار ہو رہے ہیں۔ محترم چیئرمین صاحب سے درخواست ہے کہ طریقہ کار کو سہل بنانے میں کردار ادا کریں۔ اگر ریگولر داخلوں کی طرح یہ داخلے بھی ادارے کی طرف سے اپنے تمام طلبہ و طالبات کیلیۓ ایک رسید پر کرنے کی اجازت دی جاۓ تو بہت سے مشکلات سے بچا جا سکتا ہے۔ دوسری بات داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کی بھی گذارش ہے۔ طلبہ کے ہجوم کی وجہ سے کبل بازار میں آج ٹریفک جام ہے۔ اتنے بڑے ہجوم کی وجہ سے بینک عملہ بھی ذہنی دباؤ کا شکار ہوتا ہے اور خدانخواستہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے۔
716 total views, no views today
Comments



