سوات:ضلع سوات کے حسین وادی ملم جبہ ریزارٹ پانچویں روز بھی بند رہا، جس کی وجہ سے ملک بھر سے آنے والے سیاح واپس جارہے ہیں۔
اتوار کو مشتعل افراد نے ملم جبہ ریزارٹ پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد ملم جبہ انتظامیہ نے چیئر لفٹ سمیت ریزارٹ کو مکمل طور پر بند کیا تھا۔ بعد میں پولیس نے حملہ کرنے والے19 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا تھا۔
ریزارٹ کے چیف سیکورٹی آفیسر کیپٹن (ر) محمد آصف کاکہنا ہے کہ ریزارٹ کے سٹاف اور سیاحوں کو اب بھی خطرہ ہے۔ بدھ کو ایک بار پھر شر پسند عناصر جمع ہوئے تھے اور ریزارٹ پر حملہ کرنے والے تھے جس کو ناکام بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پولیس کی جانب سے سیاحوں اور سٹاف کی حفاظت کے لئے سیکورٹی مہیا نہیں کی جاتی، اس وقت تک ریزارٹ اور چیئر لفٹ بند رہیں گے۔
1,246 total views, no views today



