پشاور:وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات کے علاقہ بر لالکو میں نجی سکول بس کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں ایک طالب علم کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے جاں بحق طالبعلم کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا ہے اور کہا ہے کہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
وزیر اعلی نے حادثے میں زخمی ہونے والے طلبہ کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے مقامی ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
َِِ<><><><><><><>
547 total views, no views today



