بہت کم لوگ ایسے ھوتے ہیں جنہیں اللہﷻحواس خمسہ میں سے کسی ایک حواس کا مکمل وصف عطا کر دیتے ہیں جو اپنے حس کے ذریعے ہر چیز تلاش کر سکتے ہیں آپ نے وہ سلطان محمود غزنوی کا مشہور قصہ سنا ھو گا جب وہ رات کو ایک دفعہ عام حلیے میں گشت کر رہے تھے تو تین چوروں کے ساتھ چور بن کر مل گۓ اور چور ان اپنی اپنی حواس خمسہ کے اعلی ترین اوصاف کو استعمال کر کے سلطان کو حیران کرنے لگے تھے پورا قصہ تو یاد نہیں لیکن بعد میں سلطان نے انہیں معاف کر دیا تھا تو وہ توبہ تائب ھو گۓ تھے ۔۔۔۔۔
اور یاد رہے!!کہ نظام عالم ڈرامے میں غزنوی سلطنت سے مراد یہی سلطان محمود غزنوی کی سلطنت مراد ہے روایت ہیکہ سجلوق غازی سلطان محمود کی قید میں تھے تو وہاں سے آزاد ہونے کے بعد انہوں نے ماوراء النھر یعنی دریاۓ آمو کے اس پار جتنے بھی علاقے ہیں انہیں ماوراء النھر کہاجاتا ہے جیسے اس وقت چھ مسلم ریاستیں روس میں موجود ہے یہ سلجوقی ترک بھی ہماری طرح مشرقی ھی تھے اور غزنی شہر وہ شہر ہے جس حال ھی میں اللہ کے شیروں نے پھر سے فتح کیا یعنی یہ سلجوق سلطنت پاکستان کے قریب قریب تک ھی پھیلی ھوئ تھی?۔۔۔۔پھر بعد میں سلطان الپ ارسلان کی فتوحات کی بدولت اناطولیہ فتح ھوا تو ترک نسل کی نسلوں نے پورے خطہ ارض کو گھیر لیا ۔۔۔۔۔۔
ترکوں کی مکمل تاریخ دیکھیۓ (تاریخ امت مسلمہ)مؤلف حضرت مولانا اسماعیل ریحان صاحب
چھ جلدوں میں ہے لیکن ابھی تک چار جلدیں ھی طبع ھوئ ہے بلکل صاف ستھری سنہری تاریخ ہے مکمل اعتدال سے لکھی گئ ہے اور ساری جھوٹی اور منگھڑت تاریخ جو جدید مسلمانوں کے دلوں کو متنفر کرنے کے لیے گھڑی گئی تھی اس کی وضاحت کی گئی ہے اور اسے علیحدہ ذکر کیا گیا ہے کہ جھوٹی تاریخ ہے اور مستند اور صاف ستھری تاریخ یہ ہے ۔۔
پلے اسٹور اور گوگلی کتابوں سے اجتناب کریں اور تھوڑی جیب ہلکی کر کے کتاب خریدے کتاب کے پڑھنے الگ لطف اور نور ہے بات دل میں اترتی ہے?
584 total views, 2 views today