سوات:سوات کے تحصیل مٹہ میں گزشتہ روز سکول بس حادثہ میں پولیس نے نجی سکول کے پرنسپل اور بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ، کالاکوٹ پولیس سٹیشن میں ایف ائی ار درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، پولیس کے مطابق نجی سکول کے پرنسپل نجیب اور بس ڈرائیور سجاد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔ پولیس کے مطابق سکول انتظامیہ نے پرانے بس میں بچوں کو تفریح کیلئے لے گئے تھے ۔ جس کی وجہ سے حادثہ پیش ایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سوات کے حسین وادی گبن جبہ کے علاقہ لالکو میں سکول بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے پہاڑی سے گر گئی تھی ۔ جس میں تین بچے جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے تھے ۔
782 total views, no views today
Comments



