سوات۔ خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت ولائیوسٹاک وفشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ محمودخان کی اصول پسندی کامقابلہ کرنا اپوزیشن کے بس کی بات نہیں، پی ڈی ایم سیاسی بیروزگاروں کا ٹولہ ہے اوراس ٹولے کو ترقی اورعوام کی خوشحالی ہضم نہیں ہورہی، ترقیاتی انقلاب برپا کرنا اورعوامی مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، ترقی اورخوشحالی کے جاری سفر میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے، لوگوں کی تحریک انصاف میں شمولیت عوام کا پی ٹی آئی حکومت پربھرپور اعتماد کااظہارہے، لوگوں نے عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ محمودخان کی اصولی سیاست کا ساتھ دینے کاتہیہ کررکھاہے، عوام تحریک انصاف کی کارکردگی سے مطمئن ہیں پی ڈی ایم بیروزگاروں کاٹولہ ہے جو ملک میں ترقی اورخوشحالی نہیں چاہتا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات کی یونین کونسل کو زہ بانڈئی کے علاقہ خان تنگے سیگرام میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والوں طالعمند بخت باچا، میاں صبا جان، عقل زادہ، فضل زادہ، میاں رسول جان نے اپنے خاندانوں اورسیکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمودخان اورصوبائی وزیرمحب اللہ خان اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پرمکمل اعتماد کااظہار کیااس موقع پر محب اللہ خان نے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی ٹوپیاں پہنائیں اور ان کو مبارکباد دی اجتماع سے خورشید دادا، حاجی فضل مولا، اکبرحسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ محب اللہ خان نے کہا کہ ترقی اورخوشحالی کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے انقلابی اقدامات اٹھاکر عوام کاپیسہ عوام پر خر چ کرکے ترقی اورخوشحالی کاخواب شرمندہ تعبیرکردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں ترقیاتی انقلاب برپاکرنے پرخطیرفنڈ خرچ کئے جارہے ہیں جبکہ عوا م تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جس کا واضح ثبوت لوگوں کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے پی ڈی ایم اوراپوزیشن کابیانیہ مستردکردیا ہے۔اور عوام سمجھتے ہیں کہ یہ بیروزگاروں کا ایک ٹولہ ہے جن کو علاقائی ترقی اورخوشحالی ہضم نہیں ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ترقی اور خوشحالی کایہ سفر جاری رہیگا اورکسی کو ترقی کے اس سفرمیں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
622 total views, no views today



