سوات:پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئرا میر مقام نے تمام مصروفیات ترک کرکے لالکو گبین جبہ سکول بس حادثے میں زخمی طلباء کی عیادت اور شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرنے سوات پہنچ گئے، انجینئرا میر مقام نے سیدو ٹیچنگ ہسپتال جا کر وہاں پر موجود زخمی طلباء کی عیادت کی جبکہ ہسپتال انتظامیہ سے انہیں بہترین طبی علاج معالجہ فراہم کرنے کو کہا بعد میں وہ خوازہ خیلہ گئے جہاں پر جاں بحق ہونے والے طلباء کے گھر وں کو گئے اور اُن کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا، بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کے دوران انجینئر امیر مقام نے کہا کہ حادثے کا سن پر انتہائی دکھ ہوا پھول جیسے تین معصوم بچے اس میں جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دل بہت آفسردہ ہے اُن کا کہنا تھا کہ یہی بچے ملک و قوم کامستقبل ہے حکومت ان کے لواحقین کیلئے مالی پیکیج کے اعلان کے ساتھ زخمی طلباء کے علاج معالجے کیلئے بہترین سہولتیں فراہم کریں انہوں نے بتایا کہ اس المناک حادثے کے بعد میں اپنے آپ کو روک نہیں پایا اور تمام سیاسی مصروفیات ترک کرکے یہاں سوات میں اُن کی عیادت اور شہید ہونے والے بچوں کے گھر گھر آ کر اُن کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا انہوں نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید ہونے والے بچوں کے درجات بلند فرمائے اور اُن کے لواحقین کو صبر جمیل دے۔
662 total views, no views today



