مدین، بحرین ایک تحصیل ہے ہمیں قانونی طور پر بحرین سے سوختنی لکڑی نہیں مل رہی بحرین قوم کی طرف سے کوئی پا بندی نہیں محکمہ فارسٹ بحرین اور مدین کے اقوام کو لڑانے سے باز رہے ، مدین کے کباب فروش،نان فروش کا مدین پریس کلب میں پریس کا نفرنس تفصیلات کے مطابق سید صلا ح الدین،صدبر،محمدرحمان اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مدین اوربحرین ایک تحصیل ہے دونوں کے کاروبار مشترک ہیں انہوں نے کہاکہ اے سی محمدنعیم،اے،سی محمد عارف اور ایس ڈی ایف او شیرین ذادہ کے وقت میں مدین کو سوختنی لکڑی پر تحصیل کے اندر کو ئی پا بندی نہیں تھی اب محکمہ فارسٹ اور مقامی کمیٹیاں مدین کے لئے سو ختنی لکڑی نہیں چھوڑ رہے یہ مدین قوم کے ساتھ زیادتی ہے ہم جنگل کی لکڑی کاٹ کر مدین لانے کا مطالبہ نہیں کر رہے ہیںیا وہ لکڑی جس پرقانوناًپا بندی ہے ہم وہ سوختنی لکڑی لانے کی بات کر تے ہیں جو قانوناًبحرین میں فروخت ہو ررہی ہے اگر سوختنی لکڑی پر پابندی ہے تو یہ پا بندی بحرین والوں پر بھی لگا ئی جائے انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں بحرین قوم کے مشران جن میں ملک جہا نگیر ،ملک خورشید شامل تھے کے ساتھ جرگہ ہوا تھا انہی مشران نے یہ واضح کیا تھاکہ سو ختنی لکڑی پر تحصیل کے اندر قانونی طور پر کو ئی پا بندی نہیں ہے محکمہ فارسٹ بحرین قوم کا بہانہ بنا کر پا بندی لگا رہے ہیں جس کا کو ئی قانونی جواز نہیں محکمہ فارسٹ مدین ،بحرین اقوام کو لڑا نے سے باز آ جائے کیونکہ مدین اوربحرین قوم کے ساتھ رشتے بھی ہیں اور بھا ئی چارا ہے انہوں نے کہاکہ بحرین سے سو ختنی لکڑی کے پا بندی کے بعد قوم خوازہ خیلہ سے سو ختنی لکڑی لانے پر مجبور ہیں فارسٹ کے چیک پو سٹ باغ ڈھیر ئی اور پیاء پر پانچ سو اور ہزار روپے بلا وجہ وصول کر رہے ہیں میاں شیر حسین نے کہا کہ مدین میں ٹمبر ڈپو قائم کیا جائے تاکہ یہاں کے عوام کوباسانی لکڑی میسر ہوکر ضرورت بھی پوری ہوجائیگی انہوں نے محکمہ فارسٹ کے بالا آ فسران ،اے سی بحرین سے اپیل کی کہ مدین قوم کے اس درینہ مسلئے کو حل کریں ورنہ ہم مجبور ہو کر آئندہ کا لا ئحہ عمل طے کر یں گے
772 total views, no views today


