سوات:سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان لڑکی قتل ، پولیس سٹیشن بنڑ کے مطابق مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ نویکلے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مسماۃ(ن)سکنہ مٹہ کو قتل کردیا ہے،لڑکی کی لاش کو ریسکیو 1122 نے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا ، جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا ہے، ایس ایچ او بنڑ کے مطابق واقعہ کی ایف ائی ار درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
589 total views, no views today
Comments



