سوات، سوات کے حسین اور برفیلی وادی مالم جبہ میں تین روزہ سکی فیسٹیول کاافتتاح ہوگیا، افتتاحی تقریب برفباری میں ہوئی ، جس میں ضلعی انتظامیہ ، پاک ارمی ، امن جرگہ کے اراکین، سمیت بڑی تعداد میں سیاحوں نے شرکت کی ، برفیلی میلے کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر تھے، برفیلی وادی میں سنو فیسٹیول کے افتتاحی دن مختلف مقابلے ہوئے ، جن میں سکی انگ کے مقابلے سب سے زیادہ پسند کئے گئے ، سکائیٹرز کے درمیان مقابلوں کو سیاحو ں نے دل کھول کر داد دی، جبکہ اس موقع پر روائتی ڈانس کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔جبکہ ملی نغمے بھی تقریب میں گائے گئے ، سوات میں سنو فیسٹیول مزید دو دن تک جاری رہے گا، افتتاحی دن تقریب میں موسم خراب ہوئی، برفباری شروع ہونے کی وجہ سے مقابلوں میں حصہ لینے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ، جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ، برفباری کے باوجود سنو فیسٹیول سے سیاح خوب لطف اندوز ہوئے ۔اور انہوں نے اس سرگرمی کو خوب سراہا ، سیاحوں نے کہا کہ حکومت مالم جبہ جانے والے سڑک کی حالت بہتر کرے تاکہ سیاحوں کو سڑک کے حوالے سے مشکلات ختم ہوں، انہوں نے کہا کہ مالم جبہ پاکستان کے سب سے حسین وادیوں میں سے ایک ہے، لیکن یہاں سہولیات نہیں ہے۔
586 total views, no views today


