ٹخیلہ:کمشنر مالاکنڈ ڈویژن ظہیرالاسلام نے مالاکنڈ میں محمدذادہ شہید انٹی نارکوٹکس فورس کاافتتاح کیاکمشنر کاکہناہے کہ منشیات ڈیلروں پر زمین تنگ کرکے ہرقسم طاقت کااستعمال کرینگے
ضلع مالاکنڈ میں سوشل ایکٹیویسٹ محمد ذادہ قتل کے بعد انتظامیہ متحرک ہوگئی ضلع میں انسداد منشیات کیلئے محمد ذادہ شہید نارکوٹکس فورس قائم کردیاہے جو ڈرگ مافیاں کے خلاف کاروائی کریگی اس سلسلے میں لیویز لائن مالاکنڈ میں پرواقر تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمشنر مالاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام تھے جنہوں نے فورس کاباقاعدہ افتتاح کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہاکہ ڈرگ ڈیلرزاور ان کے سپورٹرزکو کسی صورت معاف نہیں کیاجائیگا مالاکنڈ کی بدنامی کا سبب بننے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف ہرقسم طاقت کااستعمال کیاجائیگا انہوں نے یہ بھی کہاکہ محمد ذادہ کی موثرآوازدبانے کیلئے ڈرگ ڈیلرزنے انہیں شہیدکیا مگر ان کا مشن ہم جاری رکھیں گے کمشنر نے مزیدبتایاکہ اگر کوئی سرکاری اہلکار جرائم پیشہ عناصرکے ساتھ مراسم میں ملوث پایاگیا تو ان کو بھی قانون کے کٹہرے میں کھڑاکرکے مجرموں جیسا سلوک کرینگے انہوں نے عوام کو تسلی دی کہ ضلع مالاکنڈ کو ہرقسم جرائم سے پاک کرکے دم لیں گے ۔ تقریب کے موقع پر پکڑے گئے تینتیس منشیات ڈیلرزکو میڈیا کے سامنے پیش کیاگیا کمشنر محمد ذادہ شہیدکے گھر گئے اورغمزدہ خاندان کے ساتھ اظہارتعزیت کیااور شہیدکے قبرپرپھولوں کے چادرچڑھائے۔
372 total views, no views today



