پشاور:پشاور پولیس نے تھانہ خزانہ کی حدود میں کاروائی کرتے ہوئے رہائشی مکانات میں خفیہ طور پر قائم آئس فیکٹریاں سیل کردیں۔ فیکٹریوں میں آئس اور نشہ آور گولیاں تیار کی جاتی تھیں جو کہ ملک بھر سمیت باہر ممالک بھی سمگل کی جاتی تھیں۔کاروائی کے دوران ایک خاتون مسماۃ (ر) سمیت چار ملزمان شاہد گل، عمیس اور وقاص کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملوث ملزمان کا تعلق ضلع چارسدہ سے ہے۔ ملزمان نے مذموم مقاصد کی تکمیل کی خاطر تھانہ خزانہ کی حدود مقصود آباد میں کرائے پر مکان حاصل کئے تھے۔ کاروائی کے دوران فیکٹریوں سے پانچ کلوگرام سے زائد آئس، ایک لاکھ 46 ہزار سے زائد نشہ آور گولیاں، 126 کلوگرام سے زائد کیمیکل خام مال اور مشینری بھی برآمد کی گئی۔ مزید ملزمان کے قبضہ سے دھندہ رقم 9 لاکھ 13 ہزار روپے، منشیات سپلائی میں استعمال ہونیوالی دو قیمتی گاڑیاں اور تین موٹرسائیکل، کلاشنکوف اور رائفل بھی برآمد کی گئی۔ ملوث ملزمان نے پورے نیٹ ورک کی نشاندہی کرادی ہے جن کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی گران اللہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
752 total views, no views today



