اسلام اباد:پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئےپ بلاول بھٹو زردایر نے کہا کہ اس قانون سازی کے ذریعے بیرون ممالک پاکستانیوں کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اپوزیشن اور الیکشن کمیشن کے اعتراضات کے باوجود حکومت نے قانون سازی کی تو ہم آج سے اگلا الیکشن نہیں مانتے ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑے ہیں عدالت جائیں گے لڑیں گے اور جیتیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہیے۔اس کے لیے آزادکشمیر ماڈل اختیار کیا جاسکتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا حکومت بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کو این آر او دینے کی کوشش کررہی ہے
516 total views, no views today
Comments



