xمینگورہ،مینگورہ شہر اور گرد نواح میں نصب سائن بورڈ مالکان نے چیئرمین ڈیڈک ایم پی فضل حکیم خان سے ملاقات کی اور انہیں درپیش مسائل سے آگاہ کیا ، ایم پی اے نے وفد کو یقین دلایا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپ لوگوں کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے اور کسی قسم کی زیادتی نہیں کی جائیگی ، اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی مینگورہ کے اعلیٰ حکام سے مشاورت کرکے تمام معاملات طے کئے جائے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مینگورہ میں نصب سائن مالکان اور میونسپل کمیٹی کے ٹھیکداروں کے ایک وفد نے ایم اے فضل حکیم سے ملاقات کی اور انہیں درپیش مسائل سے آگاہ کیا ، ایم پی اے فضل حکیم نے انہیں یقین دلایا کہ اپ لوگوں کے تمام جائز مطالبات حل کئے جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ سائن بورڈوں کے حوالے سے میونسپل کمیٹی مینگورہ کی سی ایم او اور اے سی بابوزئی سے بات چیت کرلی ہے ، ان کیساتھ باہمی مشاورت سے تمام مسئلے حل کئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی حق تلفی نہیں ہوگی ۔
710 total views, no views today


